چمن میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایم پی اے اصغر اچکزئی کے چچا زاد بھائی اسد خان کیاغواء پر احتجاج کرتے ہوئے آل پارٹیز کی جانب سے کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ کو کوڑک کے مقام پر بلاک کر دیا گیا۔
چمن سے عوامی نیشنل پارٹی صوبائی صدر ایم پی اے اصغر اچکزئی کے چچا زاد بھائی اسد خان کو گذشتہ جمعہ کو کوئٹہ چمن شاہراہ سے اغواء کیا گیا تھا۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان اسد خان کے اغواء کے خلاف آج بین الاقوامی شاہراہ کو بند کیا گیا ہے۔
آل پارٹیز کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صوبائی پریس سیکرٹری کی تاحال بازیابی نہ ہونے کے باعث پہیہ جام ہڑتال شروع کردی گئی ہے۔ کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ ہرقسم کی آمدورفت کیلئے بند ہے۔
آل پارٹیز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہ اس وقت تک بند رکھی جائے گی جب تک اسد خان کو بازیاب نہیں کروایا جاتا۔