گذشتہ روز ہونے والے جھڑپ میں پاکستانی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ شامل حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ کے اہلکار کے ہلاکت کی تصدیق ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق منیر احمد ولد عبدالرشید سکنہ تمپ گذشتہ روز جھڑپ میں زخمی ہوا تھا جو بعد ازاں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق منیر احمد کا تعلق حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ یعنی ڈیتھ اسکواڈ سے تھا۔
خیال رہے بلوچ سیاسی اور سماجی حلقوں کے مطابق بلوچستان بھر میں پاکستانی فورسز اور خفیہ ادارے بلوچ آزادی پسندوں کیخلاف ڈیتھ اسکواڈز تشکیل دے چکے ہیں جبکہ مذکورہ گروہوں کے اخراجات کیلئے انہیں ڈکیتی، منشیات فروشی اور گاڑیوں سے بھتہ لینے کی اجازت دی گئی ہے۔
واضح رہے گذشتہ روز پاکستانی فورسز نے مزنبند سمیت گردونواح میں آپریشن کا آغاز کیا جس میں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے ساتھ دشت مزنبند کے پہاڑی سلسلے میں سے لڑتے ہوئے کیپٹن عرفان عرف امداد، سیکنڈ لیفٹینٹ نور خان عرف برمش شہید ہوئے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جھڑپ میں پاکستانی فوج کے پندرہ سے زائد اہلکار ہلاک اور کئی کو زخمی ہوئے ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق سرمچاروں نے فورسز کو بھاری جانی نقصان پہنچایا اور مذکورہ ریاستی ایجنٹ بھی اسی جھڑپ میں زخمی ہوا تھا جو بعد میں ہلاک ہو گیا ہے۔