بلوچ رہنما ڈاکٹر اللہ نذر کا ٹیوٹر اکاؤنٹ معطل کردیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read


آزادی پسند بلوچ قومی رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا ٹیوٹر اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ہے۔

آزادی اظہار کے دعوئے دار سماجی رابطے کی سوشل نیٹ ورک کمپنی ٹیوئٹر نے بلوچ قومی رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کا اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے۔

اس سے قبل بھی بلوچ رہنما کے کئی کاؤنٹس بند کر دئیے گئے ہیں۔

واضع رہے کہ بلوچ رہنما بلوچستان میں پاکستان آرمی کی جنگی جرائم، فوجی آپریشنز،جبری گمشدگیوں اور دیگرانسانی حقوق پامالیوں پرٹویٹ کرتے رہتے ہیں۔جس کی وجہ سے پاکستان آرمی کی سائبر ٹیم مختلف عوامی حلقوں کی جانب سے سوشل میڈیا کمپنیز کو مذکورہ ٹویٹ کے حوالے سے گمراہ کن دلیلیں پیش کرکے ا ن اکاؤنٹس کو ملکی سلامتی کے خلاف قراردیکر انہیں بند کر نے کی استدعا کرتی ہے اور پھر سوشل میڈیا کمپنیز پاکستان آرمی کی جھوٹی، من گھڑت اور گمراہ کن درخواستوں کے پیش نظر ان اکاؤنٹس کو صارف کوآگاہ کئے بغیر معطل کر دیتی ہے جو کہ سراسر زیادتی اور آزادی اظہار رائے پر قدغن ہے۔

جبکہ ٹوئٹر حکام نے پاکستان آرمی کی سائبر ٹیم کے کہنے پر بلوچستان وپاکستان بھر میں کئی صحافی، دانشور، وکلاء، ڈاکٹر زاور سرگرم انسانی حقوق کارکنان و سوشل ایکٹیوسٹ کے اکاؤنٹس محض انسانی حقوق پامالیوں کے خلاف بولنے پر بند کر دیئے ہیں۔

ادارہ سنگر کے ایڈیٹر شاری بلوچ نے بلوچ رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو پاکستان کی ایما پر بند نے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار پر قدغن قرار دیا وار اس حوالے کیمپین چلانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ بغیر کسی وجہ کے کسی صارف کے اکاؤنٹ کو ایک دہشت گرد ریاست کی ایما پر بند کرنا سوشل نیٹ ورک کمپنی ٹیوئٹر کی ساکھ پر ایک سوال کھڑی کرتاہے۔

واضح رہے کہ ٹیوٹر کی جانب سے ادارہ سنگر کو بھی ای میل موصول ہوئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے شکایت کی ہے کہ ادارہ سنگر کے مواد پاکستانی قوانین کے خلاف ہیں

شاری بلوچ نے کہا کہ ٹیوٹر کی جانب سے ایسے اقدامات قابل قبول نہیں اس لیے اس حوالے آزادی اظہار،آزادی صحافت پر یقین رکھنے والے ہمارا ساتھ دیں اور کیمپن کا حصہ بنیں۔

#AllowDrAllahNazarOnTwitter

#TwitterBanOnDrAllahNazar

#DrAllahNazarBaloch

#TwitterCensorsBalochVoice

Share This Article
Leave a Comment