شہید عرفان اور نور خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،بی ایل ایف

0
963

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے شہید عرفان اور شہید نورخان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ

ضلع کیچ میں پاکستانی فوج کے ساتھ دشت مزنبند کے پہاڑی سلسلے میں دشمن فوج کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے کیپٹن عرفان عرف امداد ولد شہیدغلام مصطفی سکنہ کونشقلات،سیکنڈ لیفٹینٹ نور خان عرف برمش ولد نوربخش سکنہ خیر آباد شہید ہوئے،۔

میجر گہرام بلوچ نے مزیدکہا مزنبند کے پہاڑی سلسلے میں پاکستانی زمینی فوج کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹروں نے آپریشن کی جبکہ ایس ایس جی کمانڈوز بھی اُتارے گئے،شہید سرمچاروں نے سیدان پیر اور گندھادر کے علاقے میں دشمن سے بہادری سے لڑتے ہوئے پاکستانی فوج کے پندرہ سے زائد اہلکاروں کو ہلاک اور کئی کو زخمی کیا اور جام شہادت نوش کی۔

شہید کیپٹن عرفان اور شہیدنورخان نے جنگی محاذ میں دشمن فوج کو کئی دفعہ شکست سے دوچار کیا،انکی شہادت پر انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ عہد کرتے ہیں کہ شہیدوں کی لہوکا حاصل آزاد بلوچستان ہو گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here