کورونا کی تشخیص اب صرف 20منٹوں میں کرنا ممکن ہوگا، عالمی ادارہ صحت

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

عالمی ادارہ صحت نے کووڈ 19 کے ایک ایسے ٹیسٹ کے بارے میں آگاہ کیا ہے جو کم اور درمیانی آمدن والے ممالک کے متاثرین میں منٹوں میں کورونا کی تشخیص کرسکتا ہے۔

اس ٹیسٹ کی قیمت صرف پانچ ڈالر ہے اور یہ کم آمدن والے ممالک میں کووڈ 19 کے خلاف حکمت عملی کو بدل کر رکھ سکتا ہے۔ ان ممالک میں پہلے ہی صحت کے عملے اور لیبارٹری کی کمی ہوتی ہے۔

دواساز کمپنیوں سے معاہدوں کے بعد چھ ماہ میں 12 کروڑ ٹیسٹ بنائے جاسکیں گے۔ عالمی ادارہ صحت نے اسے بڑی پیشرفت قرار دیا ہے۔

عام ٹیسٹ کی صورت میں کورونا وائرس کی تشخیص میں کافی وقت درکار ہوتا ہے اور اس طرح کئی ممالک میں کووڈ 19 کے انسداد کی حکمت عملی کو مشکلات درپیش ہیں۔ انڈیا اور میکسیکو جیسے کچھ ممالک میں انفیکشن کی شرح اتنی زیادہ ہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ کم رفتار سے ٹیسٹنگ کی وجہ سے وبا چھپی رہتی ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس نئے ٹیسٹ کے ذریعے گھنٹوں کے بجائے 15 سے 30 منٹ میں کووڈ 19 کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔

دوا ساز کمپنیوں ایبٹ اور ایس ڈی بائیو سینسر نے بِل اینڈ میلنڈا گیٹس فاو¿نڈیشن کے ساتھ مل کر 12 کروڑ ایسے ٹیسٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس معاہدے میں 133 ممالک شامل ہوں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment