پنجگور خدا بادان سروان میں واقع بدنامہ زمانہ منشیات کے اڈے پر نامعلوم مسلح افراد کا ہینڈ گرنیڈ سے حملہ، علاقہ دھماکے سے گونچ اٹھا ۔
تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ بوقت صبح نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے پنجگور کے علاقے خدا بادان سروان میں واقع شبیر نامی منشیات فروش کے منشیات کے اڈے کو دستی بم سے نشانہ بنایا۔
دستی بم حملے سے پورا علاقہ دھماکے کی آواز سے گونج اٹھا ۔تاہم دھماکے سے کسی ہلاکت کی اطلاع اب تک موصول نہیں ہوا ۔
مقامی ذرائع کے مطابق پنجگور میں یہ منشیات کا سب سے بڑا اڈا تھا جس میں بڑے پیمانے پر منشیات فروحت ہوتا تھااور دور دراز سے لوگ منشیات خریدنے یہاںآتے تھے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔