پاکستانی فوج نے بلوچستان میں جنگل اور فصلوں کو جلانے کی حکمت عملی جاری رکھی ہے، ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ آزادی پسندقومی رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہا کہ پاکستانی فوج نے بلوچستان میں اپنی زمین سوز (جنگل اور فصلوں کو جلانے کی) حکمت عملی کو جاری رکھا ہے۔

قومی رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ٹیوٹ میں کہا ہے کہ

پاکستانی فوج نے بلوچستان میں اپنی زمین سوز (جنگل اور فصلوں کو جلانے کی) حکمت عملی جاری رکھی ہے۔ آج گومازئی کیچ میں کھجور کی درختیں جلائی گئیں۔ درمانی بینٹ ضلع آواران میں ایک جنگل کو جلایا گیا۔ پیراندر آواران میں متعدد مکانات کو نذر آتش کردیا گیا۔

https://twitter.com/AllahNizarNizar/status/1308145301778321408

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے گچک،وادی مشکے،آواران،جھاؤ میں پاکستانی جاری فوجی آپریشن میں درجنوں کی تعداد میں جنگلات اور فصلیں جلانے کے ساتھ سینکڑوں گھروں کو نذر آتش کیا گیا۔
اسی طرح گزشتہ روز دشت میں پچاس کلومیٹر کے باغات،جنگلات کو بھی نذر آتش کرنے کے ساتھ مند و گرد نواع کے علاقوں میں جنگلات کو جلانے کا سلسلہ جاری ہے۔

Share This Article
Leave a Comment