بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بھاری فوجی آپریشن جاری ہے، ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

آزادی پسند بلوچ قومی رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بھاری فوجی آپریشن جاری ہے

ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ٹیوٹ میں کہا کہ

بلوچستان کے متعدد علاقوں میں بھاری فوجی آپریشن جاری ہے۔ زمین اور فصلوں کو جلانے کی پالیسی کے تحت مند میں کئی کجھور کے درخت جلائے گئے اور کیچ کے علاقے لنگاسی، اور گچک کے سولیر اور ٹوبہ کے علاقوں میں کئی کلومیٹر کے جنگلات جل گئے۔ تنک میں ایک مکان جلایا گیا جس پر 2012 میں بمباری کی گئی تھی جس میں ایک بچی بختی اور دیگر شہید ہوگئے تھے۔

https://twitter.com/AllahNizarNizar/status/1307764953084985347

بلوچ قومی رہنما نے ایک ٹیوٹ میں ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا اور لکھا کہ
بلوچستان میں پاکستانی فوجی کاروائیاں: ضلع کیچ کے دشت میں، لنگاسی سے زرین بیگ تک، 50 کلومیٹر سے زائد جنگل کو جلایا گیا۔ مقامی لوگوں نے جلتے جنگل کا یہ کلپ فلمایا۔

https://twitter.com/AllahNizarNizar/status/1307899769394733056
Share This Article
Leave a Comment