شہید مسلم، سکندر، لیاقت اور سعد اللہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،رحیم بلوچ ایڈوکیٹ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read


بلوچ آزادی پسند رہنما بی ایس او کے سابق چیئرمین، بی این ایم کے سابق سیکریٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈوکیٹ نے شہید مسلم بلوچ، سکندر بلوچ، لیاقت بلوچ اور سعد اللہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے ایک ٹیوٹ میں کہا کہ

شہید مسلم بلوچ، سکندر بلوچ، لیاقت بلوچ اور سعد اللہ کو خراج تحسین، جنھوں نے ہتھیار ڈالنے کی بجائے، 18 ستمبر 2020 کو کلان راغے میں قابض پاکستان آرمی کی جارحیت کے خلاف بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا اور جام شہادت نوش کی۔ وہ بلوچ رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کے بھانجے اور بھتیجے ہیں۔

https://twitter.com/RahimBalochh/status/1307341905454391298

واضح رہے کہ شہداء نے کئی گھنٹوں پاکستانی زمینی فوج کے ساتھ لڑائی میں انکو بھاری جانی نقصان پہنچایا،اسکے بعد گن شپ ہیلی کاپڑوں کی مدد سے دو سرمچاروں کو شہید کیا جب کہ باقی دو ساتھیوں کی گولیاں ختم ہونے کے بعد انہوں نے آخری گولی سے خود کو نشانہ بنایا اور قابض ریاستی فورسز کے سامنے سرنڈر نہیں کیا۔

Share This Article
Leave a Comment