ڈاکٹر اللہ نظر اور بابو قادر مری کی قربانیاں نسلوں تک مشعل راہ بن کر ہماری رہنمائی کرتی رہینگی۔ بشیر زیب

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے سربراہ بشیر زیب نے کہا کہ بلوچ قومی رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ کی قربانیاں نسلوں تک مشعل راہ بن کر ہماری رہنمائی کرتی رہینگی۔

بی ایل اے کے سربراہ بشیر زیب نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹیوٹر پر اپنے تازہ ٹیوٹ میں کہا کہ

بلوچ قومی رہنماء ڈاکٹر اللہ نظر اور بابو قادر مری کی جہد مسلسل، ثابت قدمی اور ان کے خاندان کے افراد کی قربانی بلوچ نوجوانوں کیلئے ایک تحریک اور عزم و حوصلے کا ذریعہ ہیں۔ یہ قربانیاں نسلوں تک مشعل راہ بن کر ہماری رہنمائی کرتی رہینگی۔

واضح رہے کہ بلوچ آزادی پسند قومی رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ قو می تحریک آزادی کا وہ رہنما ہے جس نے اپنے ساتھیوں کی انتھک محنت سے قومی آزادی کی جہد کو شعوری حوالے گھر گھر پہنچایا اور بلوچ قوم میں انکی عزت و احترام کا اہم مقام ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment