تنویر احمد کی رہائی کے لیے سندھی اور بلوچوں کے ساتھ مشترکہ احتجاجی کیمپین چلائیں گے، کامریڈ سلطان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read


کراچی میں وائس فار مسنگ پرسن کے کیمپ میں جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کراچی برانچ کے صدر کامریڈ سلطان اظہارِ یکجہتی کی

جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی کراچی برانچ کے صدر کامریڈ سلطان کا وائس فار مسنگ پرسن بلوچ/سندھی کے کیمپ کا اظہارِ یکجہتی کے لیے دورہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچ سندھی مسنگ پرسنز کی بازیابی کی جدوجہد میں جموں کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی بلوچ و سندھی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، آزادی کی جدوجہد کو طاقت سے زیادہ دیر تک روکا نہیں جا سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ
تنویر احمد کی غیر قانونی اور غیر آئینی گرفتاری کو بین الاقوامی فورم پر اٹھائیں گے، محکوم اقوام کی جدوجہد مشترکہ بنتی ہے، محکوم اقوام کی جدوجہد اپنے جوھر میں سامراج مخالف جدوجہد ہوتی ہے،۔
تنویر احمد کی رہائی کے لیے مشترکہ احتجاجی کیمپین چلائیں گے، کامریڈ سلطان اور ہانی بلوچ کا دوران گفتگو اظہارِ خیال۔

Share This Article
Leave a Comment