گورنر راج پہلے بلوچستان میں لگائیں جہاں 80 فیصد حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے، شاندانہ گلزار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا ہےکہ گورنر راج پہلے بلوچستان میں لگائیں جہاں حکومت کی 80 فیصد رٹ ختم ہوچکی ہے۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ ہمیں گورنر راج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، پہلے گورنر راج بلوچستان میں لگائیں جہاں 80 فیصد حکومت کی رِٹ ختم ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں روزانہ کی بنیاد پر دہشتگردی ہورہی ہے، کیا وفاقی وزیرداخلہ کبھی ان علاقوں میں گئے ہیں؟ پولیس لائنز دھماکےکی انکوائری آج تک منظرعام پر نہیں آئی۔

شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی حالت خراب ہے، مہنگائی عروج پر ہے، فارم 47 والے آئین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، ہم محاذ آرائی نہیں چاہتے، فوج اورپولیس ہماری ہیں، ہم کتابوں والے لوگ ہیں، جہازوں والے نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کو کنٹینرستان بنا دیا گیاہے مگر ہم 4 اکتوبر کو وزیراعلیٰ اور جنید اکبرکے ساتھ پوری طاقت سے نکلیں گے، ہم آئین سے نہ لیفٹ ہوں گےاور نہ رائٹ ہوں گے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article