بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے شہرک سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق تربت سے تیس کلومیٹر مشرقی جانب شہرک میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے ضابطے کی کارروائی اور شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا ہے۔
دو دن قبل بھی اسی علاقے سے ایک شخص کی لاش ملی تھی جسے بعد میں مقامی شخص کے طور پر شناخت کیا گیاتھا۔
واضع رہے کہ پاکستانی فورسز اور اس کی تشکیل کردہ مقامی ملیشیا جسے ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے نام سے پکارا جاتا ہے لوگوں کی جبری گمشدگی اور ماورائے عدالت قتل میں ملوث قرار دیئے جاتے ہیں۔