جعفرآباد اور نصیرآباد میں سرکاری آفیسر سمیت 3 افراد اغواء

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے جعفرآباد اور نصیرآباد میں نا معلوم مسلح افراد نے ایک سرکاری آفیسر سمیت 3 افراد کو اغواءکر لیا ۔

پولیس کے مطابق جعفرآباد بی اینڈ آر بلڈنگ کے ایگزیکٹو انجنیئر عتیق الرحمن بلوچ کو ڈیرہ اللہ یار سے سبی جاتے ہوئے نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر کچھی کے علاقے پولیس تھانہ حاجی شہر کی حدود مین قومی شاہراہ لمجی کے مقام پر ان کو سرکاری گاڑی اور ڈرائیور سمیت اغواءکرلیا گیا۔

واقعے کے بعد مقامی پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مغویان کی بازیابی اور اغواءکاروں کی گرفتاری کیلئے کوشش تیز کردی گئی جبکہ نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود مانجھوٹی گوٹھ انور ساسولی ڈپ کے مقام پر گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے غلام رسول ولد غلام نبی بگٹی کو اسلحے کے زور پر اغواءکرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کرتحقیقات شروع کردی۔

Share This Article