بلوچستان کے بولان کے مشکاف کے علاقے سے چار روز پرانی دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
برآمد لاشون کی شناخت تاحال نہ ہو سکی، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردیں.
ڈی ایس پی شیر احمد کے مطابق مشکاف کے قریب سے برآمد ہونے والی دونوں لاشیں چار روز پرانی ہیں، تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ لاشوں کی شناخت کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔