حکومت سے اختلافات: عبدالرحمان کھیتران کے خلاف قتل کامقدمہ درج ،لاشیں برآمد

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان حکومت سے اختلاف کے بعدرکن بلوچستان اسمبلی اور سابق وزیر عبد الرحمان کھیتران پر خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے لاشیں بھی برآمد کرلی گئیں۔

پولیس کے مطابق درج ایف آئی آر پر پولیس نے قتل کے شبے میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر قتل کر کے دفنائے گئے 3 افراد کی لاشیں برآمد کر لی گئی ہیں۔

پولیس نے لاشوں کی باقیات کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا ہے۔

اس سے پہلے بارکھان پولیس نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ پولیس نے کارروائی کے دوران سردار کھیتران کے نجی جیل سے تین برس قبل اغوا ہونے والے قمر دین مسوری بگٹی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔

کامیاب کارروائی میں رکھنی پولیس نے سردار عبدالرحمن کھیتران کے چھ گن مین گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں مہینے کے آغاز میں حکومتی کابینہ کا حصہ رہنے والے صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران نے بلوچستان حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سرفراز بگٹی کی حکومت کو ناکام قرار دیا تھا۔

کہا جارہا ہے کہ عبدالرحمان کھیتران کی گزشتہ دنوں لاہور سے بیرونِ ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتاری کی اطلاعات سامنے آئی تھیں، جس کے بعد پولیس نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔

Share This Article