ضلع کیچ:کمانڈر ماسٹر سلیم نے سرینڈر کرلیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

کافی عرصے سے غیر فعال رہنے والے ماضی کے گوریلا کمانڈر ماسٹر سلیم نے تحریک سے روگردانی کرتے ہوئے تمپ میں پاکستانی فوج کے سامنے سرینڈر کرلیا۔

ماسٹر سلیم شروع میں بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) سے وابستہ تھا۔ سال 2010 میں اس نے محمد بخش جگو کے ہمراہ بی ایل ایف سے علیحدگی اختیار کی اور بی این ایل ایف کے نام سے اپنی الگ تنظیم قائم کی۔ محمد بخش جگو کے علاوہ اسے الگ تنظیم کے قیام کے لیے ماسٹر ستار کتری کی حمایت بھی حاصل تھی۔ بی این ایل ایف نے بعد میں بی آر اے کے ساتھ انضمام کرلیا۔

ماسٹر سلیم کے سرینڈر ہونے سے قبل اس کے قریبی ساتھی ستار کتری اور محمد بخش جگو بھی سرینڈر ہوچکے ہیں۔ 10 جنوری 2018 کو ناصرآباد میں بی آر اے کے سرمچاروں نے محمد بخش جگو کو نشانہ بنا کر ہلاک کردیا۔ اس پر علاقے میں چوری اور ڈکیتی میں ملوث ہونے کے علاوہ سرمچاروں کے قتل کے بھی الزامات تھے۔

Share This Article
Leave a Comment