امراللہ صالح پہ حملہ افغان امن کوششوں کو سبوتاڑ کرنے کی کوشش ہے،ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

افغانستان کے نائب صدر امراللہ صالح پر خود کش حملے کی بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مزمت کرتے ہوئے نمائندہ سنگر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ
افغانستان میں ایسے نازک صورتحال میں امن کی کوششیں کامیابی کی جانب گامزن ہے، ایسے موقع پہ امر اللہ صالح پر حملہ دراصل امن کی کوششوں کو سبوتاڑ کرنے کی ایک باقاعدہ و منظم کوشش ہے۔

ڈاکٹر اللہ نظر بلوچ نے کہا کہ افغانستان کی امن، خوشحالی اور ترقی کو تہہ و بالا اور تباہ کرنے والا وہی قوت ہے جس نے بلوچ سرزمین پہ قبضہ کرکے یہاں پہ ہماری نسل کشی کا آغاز کیا ہے۔

بلوچ آزادی پسند رہنماء نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی اور یہاں امن کا قیام ہی افغانستان میں دیرپا امن و خوشحالی کی راہوں کو ہموار کرئے گا، اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ افغان قیادت بلوچستان و افغانستان کے آزادی، امن و خوشحالی کے دشمن کے خلاف مضبوط و دیرپا پالیسی تشکیل دیں۔

Share This Article
Leave a Comment