مہمند میں پہاڑی تودہ گرنے سے 6افراد جاں بحق،5زخمی ہوگئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

پاکستان کے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں ماربل کے پہاڑ سے تودہ گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے کہا کہ کان میں تودہ گرنے کا واقعہ مہمند کی تحصیل صافی میں پیش آیا اور ملبے سے اب تک 6 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تودہ گرنے سے 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں غلنئی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں جنہیں نکالنے کے لیے ریسکیو 1122 مہمند ٹیم کا آپریشن جاری ہے۔

ڈی جی نے کہا کہ ریسکیو 1122 پشاور اور چارسدہ سے اضافی اہلکار ضلع مہمند روانہ کردیے گئے ہیں، جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو آلات کے ساتھ بھاری مشینری اور ایمبولینسز آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment