ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں امن میلہ چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی انسداد سمگلنگ پوسٹ سے ٹکرائی جس کے بعد زور دھماکہ ہوا اور 12 افرادہلاک ہو گئے جبکہ 30 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
پولیس کے مطابق حملے میں کسٹم اہلکاروں ، بچے اور 2 شہریوں سمیت 11 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ بھی شروع ہوگئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق درازندہ امن میلہ کے قریب دھماکے کی اطلاع ملتے ہی درازندہ اسٹیشن کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچی اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ابتدائی کارروائی کے دوران 30 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ 12 ہلاک افراد کی لاشیں بھی جائے وقوع سے منتقل کی گئیں۔