بلوچستان لبریشن فرنٹ( بی ایل ایف)کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں آپریشن الماس کی تازہ ترین صورتحال بتاتے تھے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیر داخلہ کا دعوئ اپنی شکست کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے، آٹھ گھنٹوں کے بعد بھی گوادر میں آپریشن الماس پوری شدت سے جاری ہے، پیش قدمی کرنے والے کئی اہلکار پسپا ہوچکے ہیں جبکہ کیمپ پر مکمل قبضہ برقرار اور دشمن کا کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے ۔
اس نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ قابض پاکستان کے وزیر داخلہ کا میڈیا پر گوادر میں سدو آپریشنل بٹالین کے آپریشن الماس کو ناکام بنانے کا دعویٰ اپنی شکست کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے۔ گوادر میں بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سدو آپریشنل بٹالین کا آپریشن الماس آٹھ گھنٹوں سے زائد کا طویل وقت گزر جانے کے باوجود پوری شدت اور عزم کے ساتھ تاحال جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سرمچاروں نے دفاعی اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے پیش قدمی کرنے والے تمام دستوں کو پسپائی اختیار کرنے اور پیچھے دھکیلنے پر مجبور کر دیا ہے اور ہمارے جند ندر فوج کو بڑے پیمانے پر جانی نقصان سے دوچار کررہے ہیں۔
میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ ایف ڈبلیو او کے مرکزی کیمپ پر جند ندر سرمچاروں کا مکمل اور غیر متزلزل غلبہ و قبضہ برقرار ہے۔ قابض فوج کو کسی بھی قسم کی پیش قدمی یا جوابی کارروائی کا موقع نہیں دیا جا رہا ہے۔اس دوران محاذِ جنگ پر سرگرم سرمچاروں نے دفاعی صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے قابض فوج کے متعدد کواڈ کاپٹرز کو بھی کامیابی کے ساتھ فضا میں ہی مار گرایا ہے۔