بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں گندے نالے سے انسانی اعضاءبرآمدہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے ساسولی اسٹریٹ میں گندے نالے سے انسانی اعضاءبرآمد ہوئے ہیں۔
برآمد ہونے والے اعضاءبظاہر کم عمر مرد کے معلوم ہوتے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور انسانی اعضاءکو ضروری کارروائی اور شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فرانزک ایکسپرٹ نسیم آزاد کے مطابق اعضاءکم عمر مرد کے معلوم ہوتے ہیں۔
یاد رہے کہ بلوچستان بھر میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد کو دورانِ حراست ماورائے عدالت اور جعلی مقابلوں میں قتل کرنے کے سیکڑوں واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سنسان مقامات اور سڑک کے کناروں سے مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی معمول بن چکی ہے، جو جبری لاپتہ افراد کے لواحقین کے لیے انتہائی تشویش اور خوف کا باعث ہے۔