بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال میں ایک تعمیراتی کمپنی کی سائٹ کو نامعلوم مسلح افراد نے حملے کا نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ حملہ خضدار کے علاقے نال میں قائم ایک تعمیراتی سائٹ پر کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ تعمیراتی کمپنی سرکاری حمایت یافتہ ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے مبینہ سرغنہ صمد سمالانی کی زیرِ نگرانی اور سرپرستی میں کام کر رہی تھی۔
حملے کے نتیجے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات ہیں، تاہم فوری طور پر ہلاک یا زخمی ہونے والے افراد کی دقیق تعداد اور ناموں کے حوالے سے حتمی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
واقعے کے بعد علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلی اطلاعات کا انتظار ہے۔
واقعہ کی ذمہ داری بھی تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔