بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے تھانہ شالکوٹ کے علاقے میں پہاڑی پر پکنک کے دوران 4 نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو ہلاک کردیا اور موبائل فون ، ہزاروں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز رضا خان اپنے دیگر 7 ساتھیوں کے ساتھ سجاول آباد ڈیم مغربی بائی پاس کے علاقے پہاڑی پر گیا جہاں پر کھانا کھا رہے تھے کہ چار نامعلوم مسلح افراد آئے اور رضا خان کے ساتھ موجود افراد میں سے ایک شخص مشتبہ افراد کے ساتھ نیچے گیا۔
جہاں ہاتھا پائی ہوئی اور انہوں نے فائرنگ کردی جس سے رضا خان زخمی ہوگیا ۔
ملزمان اس کا موبائل فون اور 19 ہزار روپے لے کر فرار ہوگئے ۔
زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔
نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔