بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی کے کھلے سمندر کنڈ کے مقام پر مقامی ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گیا ۔واقعہ کے بعد3افراد کو زندہ بچالیا گیا جبکہ 3 کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
گڈانی پولیس اور مقامی افراد کے مطابق گزشتہ روز گڈانی حبکو کنڈ کے کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار کو جانے والی مقامی ماہی گیروں کی کشتی سمندر ڈوبنے کے باعث 6ماہی گیر سمندر میں ڈوب گئے تاہم 3 کو زندہ بچالیا گیا جبکہ 3ماہی گیر تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔
مقامی افراد کے مطابق ڈوبنے والے ماہی گیر حبکو الہ نہ گدور گوٹھ کے بتائے جاتے ہیں۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔