ریکوڈک منصوبے کی سیکیورٹی: ایف سی کو 56 کروڑ 70 لاکھ روپے کی گرانٹ منظوری

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کی وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں روزویلٹ ہوٹل کی دوبارہ تعمیر کیلئے یونین سے مذاکرات سے متعلق کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دیدی گئی جبکہ پی آئی اے کیلئے 15 کروڑ 38 لاکھ 55 ہزار ڈالر کی حکومتی گارنٹی بھی منظور کر لی گئی۔

ای سی سی کے اجلاس میں کراچی کے-فور منصوبے کیلئے7 ارب 79 کروڑ 71 لاکھ 60 ہزار روپے کی اضافی گرانٹ منظور کر لی گئی ۔

کے-فور منصوبے کی رقم سندھ حکومت نے وفاقی حکومت کو منتقل کی تھی۔

ریکوڈک منصوبے کی سیکیورٹی کیلئےایف سی بلوچستان کو56 کروڑ 70 لاکھ روپے گرانٹ منظور کر لی گئی۔

ایف سی بلوچستان کو گرانٹ وزارت خزانہ کی بچت سے دی جائے گی۔

ای سی سی نے درآمدی گندم کے بروقت استعمال کیلئے پاسکو کی تجویز کی منظوری دیدی ہے۔

پاسکوکا گندم اسٹاک 85 فیصد مقامی، 15 فیصد درآمدی گندم پر مشتمل ہو گا۔

اجلاس میں غیر ملکی سپلائرز کے اکائونٹ پر پیٹرولیم مصنوعات درآمد کرنے کی اجازت دیدی گئی ۔

پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کیلئے کسٹمز بانڈڈ سٹوریج سہولت استعمال کی جائےگی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اورعمان کےدرمیان توانائی تعاون کیلئے سیل پرچیز معاہدے کی منظوری بھی دیدی، اوکیو ٹریڈنگ اور پی ایس او کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھے گا۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article