مستونگ: کھڈکوچہ میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے محکمہ داخلہ حکومتِ بلوچستان نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے پیشِ نظر ضلع مستونگ کی تحصیل کھڈکوچہ میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کرفیو کا نفاذ آج بروز اتوار کی صبح 7:00 بجے سے عمل میں لایا گیا ہے جو تاحکمِ ثانی برقرار رہے گا۔ اس دوران کھڈکوچہ اور ملحقہ علاقوں میں سڑکوں اور بازاروں پر ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی بحالی اور ریاستی رٹ برقرار رکھنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھروں میں مقیم رہیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article