نوشکی : ہندو تاجر کے قتل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں گزشتہ روز ہندو تاجر راکیش کے قتل کے خلاف ہندو برادری نے لاش سمیت سٹی پولیس تھانے کے سامنے احتجاج کیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر ایس ڈی پی او نوشکی جہانزیب حبیب اور ایس ایچ او سٹی نشیب پرکانی نے ہندو برادری سے ملاقات کی اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔

پولیس افسران نے ہندو برادری کو یقین دہانی کرائی کہ نوشکی پولیس راکیش کے قتل کے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے اور ملزمان کی گرفتاری سمیت ہندو برادری کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

پولیس کی یقین دہانی کے بعد ہندو برادری نے اپنا احتجاج پرامن طور پر ختم کردیا۔

ہندو برادری نے مطالبہ کیا کہ راکیش کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article