کوئٹہ: سلطان دولنگی میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، بااثر شخص بسم اللہ ساسولی گاڑی سمیت اغوا

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے سلطان دولنگی کے مقام پر مسلح افراد نے دوران ناکہ بندی بسم اللہ ساسولی نامی ایک بااثر شخص کو حراست میں لیکر گاڑی سمیت لے گئے۔

ذرائع کے مطابق سردارزادہ بسم اللہ ساسولی کو گزشتہ روز جمعرات کی صبح کوئٹہ سے پنجپائی کی جانب سفر کے دوران سلطان دولنگی کے مقام پر مسلح افراد نے مبینہ طور پر ڈبل کیبن گاڑی سمیت اغوا کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بسم اللہ ساسولی کوئٹہ سے پنجپائی کے علاقے سرلٹھ جا رہے تھے کہ سلطان دولنگی کے مقام پر مسلح افراد نے ان کی گاڑی کو روک کر انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے بعد سے اہلخانہ کا ان سے تاحال رابطہ نہیں ہوسکا۔

واقعہ گزشتہ روز جمعرات کی صبح پیش آیا، جس کے بعد اہلخانہ میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ تاہم مغوی کی موجودہ صورتحال اور اغوا کے محرکات سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

خاندانی سطح پر بسم اللہ ساسولی سے رابطے اور ان کی بحفاظت بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات کی آزادانہ تصدیق ہونا باقی ہے۔

واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article