کچھی: مسلح افراد کا قبائلی رہنما کےگھر پرحملہ، 2 ویگو گاڑیاں نذرآتش

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے کچھی میں نامعلوم مسلح افراد نے قبائلی رہنما کے مہمان خانے پرحملہ کرکے 2 گاڑیوں کو آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق ضلع کچھی کے علاقے پولیس تھانہ کٹھن کی حدود گوٹھ دلادار ابڑو میں نامعلوم مسلح افراد نے جاموٹ قبیلے کے سرکردہ رہنما میر شفیع محمدابڑو کے مہمان خانے پر حملہ کردیا اور فائرنگ کی جوابی کارروائی کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ ملزمان نے 2ویگو گاڑیوں کو آگ لگادی جس سے گاڑیاں جل کرخاکستر ہوگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واقعہ کے بعد مقامی قبائل اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article