نوشکی حملے میں پاکستانی فوج کے 7 اہلکار ہلاک، متعدد گاڑیاں تباہ کردیں، براس

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس)کے ترجمان بلوچ خان نے میڈیا کو جاری بیان میں نوشکی حملے میں پاکستانی فوج کے 7 اہلکاروں کی ہلاکت اور متعدد گاڑیاں تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان کے مطابق بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) کے سرمچاروں نے نوشکی میں قابض پاکستانی فوج پر شدید مسلح حملہ کرتے ہوئے دشمن کو بھاری جانی ومالی نقصان سے دوچار کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ براس کے سرمچاروں نے ۱۷ اگست بروز سوموار نوشکی کے علاقے ‘کچکی’ میں لیویز تھانے کے قریب قابض پاکستانی فوج کی گاڑیوں کے ایک قافلے کو گھات لگا کر شدید حملے کا نشانہ بنایا۔ اس کارروائی کے نتیجے میں قابض فوج کی ۳ گاڑیاں براہِ راست حملے کی زد میں آئیں، جس سے دشمن کے 7 اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور 8 سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔ مزید برآں، کارروائی کے دوران سرمچاروں نے دشمن کا ایک کواڈ کاپٹر بھی مار گرایا۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچ راجی آجوئی سنگر (براس) اس کامیاب کارروائی کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ بلوچ سرزمین کی مکمل آزادی اور قابض فورسز کے انخلا تک ہمارے یہ حملے مزید شدت وقوت کے ساتھ جاری رہیں گے۔ براس واضح کرتی ہے کہ بلوچ وطن کے وسائل کی لوٹ مار اور قبضہ گری کے خلاف جدوجہدِ آزادی منزل کے حصول تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article