بلوچستان کے علاقے قلات میں ہونے والے ایک دھماکے میں پاکستانی فورسز کو جانی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
قلات کے علاقے منگچر کے قریب مکئی کے مقام پر گذشتہ روز پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں کو اس وقت ایک آئی ای ڈی دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جبکہ وہ اپنی پوسٹوں کی جانب پیش قدمی کررہے تھے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں پاکستانی فورسز کے چھ اہلکار ہوئے ہیں جن میں سے ایک اہلکار کی شناخت امداد اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو ونڈا چکری، لکی مروت کا رہائشی تھا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔