اوستہ محمد میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت2 افراد قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد میں نامعلوم افراد نے مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ کرکے خاتون سمیت2افراد کو قتل کردیا ۔

پولیس کے مطابق اوستہ محمد سٹی پولیس تھانے کی حدود مسن محلہ میں مبینہ طور پر سیاہ کاری کے الزام میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک خاتون اور انکے مبینہ آشنا محمد امین کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے ۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکر سول اسپتال اوستہ محمد منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاءکے حوالے کردی گئی ۔

پولیس نے ورثاءکی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے کوشش شروع کردی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article