بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی کے قریب کوئٹہ کراچی شاہراہ پر دالبندین سے گلستان جانے والی کار پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق دالبندین سے گلستان جانے والے گاڑی پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی میں فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔
فائرنگ سے 3 افرادہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
ا طلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاشوں اور زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ گاڑی میں چاروں افغان باشندے سوار تھے جو گلستان جا رہے تھے ان افرادکی شناخت کی جارہی ہے۔