بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے زیرِ اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ تنظیم کے چیئرمین نصراللہ بلوچ کی قیادت میں آج بروز منگل 6331ویں روز بھی جاری رہا۔
وی بی ایم پی کی جانب سے جبری طور پر لاپتہ افراد کی بازیابی، جبری گمشدگیوں کے خاتمے اور متاثرہ خاندانوں کو انصاف کی فراہمی کے لیے پرامن احتجاجی جدوجہد جاری ہے۔
وی بی ایم پی کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام جبری طور پر لاپتہ افراد کو فوری طور پر منظرِ عام پر لایا جائے اور اگر ان کے خلاف کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کرکے قانونی چارہ جوئی کا حق دیا جائے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ جبری گمشدگیوں کا سلسلہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس کا فوری خاتمہ ضروری ہے۔