عاصم باجوہ چند روز میں اثاثوں کی وضاحت خود کریں گے،وزیر اطلاعات

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز  کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اپنے اثاثوں کی خبروں سے متعلق خود وضاحت کریں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ان کی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات عاصم سلیم باجوہ سے بات ہوئی ہے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ اپنے اثاثوں سے متعلق خبروں کی تفصیل سے چند دنوں میں خود وضاحت کریں گے۔

Share This Article
Leave a Comment