شاہد احمد کرد اور نور محمد کرد کو ہدہ جیل سے منظر عام پر لایا گیاہے ، وی بی ایم پی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری لاپتہ شاہد احمد کرد اور نور محمد کرد کو ہدہ جیل کوئٹہ سے منظر عام پر لا کر ان کی بازیابی ظاہر کر دی گئی۔

وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (وی بی ایم پی) کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ رواں سال 8 اپریل کو کلی خلی کوئٹہ سے جبری طور پر لاپتہ کیے گئے شاہد احمد کرد اور نور محمد کرد کو منظر عام پر لا کر ہدہ جیل منتقل کیا گیا ہے، جو ایک مثبت عمل ہے۔ اب ہم امید کرتے ہیں کہ انصاف کی فراہمی کے لیے قائم ادارے ملکی قوانین کے تحت انہیں قانونی حقوق اور انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کو بھی یقینی بنایا جائے گا، جبکہ جن افراد پر الزامات ہیں انہیں بھی منظر عام پر لا کر عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جبری گمشدگیوں کے مکمل سدباب کے لیے بھی عملی اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔

واضح رہے کہ شاہد احمد کرد اور نور محمد کرد کے کیسز وی بی ایم پی نے لاپتہ افراد کے کمیشن اور حکومت کو فراہم کیے تھے، جبکہ کمیشن نے دونوں نوجوانوں کی بازیابی کے حوالے سے حکومت اور متعلقہ اداروں کو نوٹسز بھی جاری کیے تھے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article