بلوچستان کے ضلع خاران میں کلی زاروزئی کے مقام سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کے لیے سول ہسپتال خاران منتقل کردیا۔
پولیس حکام کے مطابق متوفی کی شناخت اور موت کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، جبکہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ضروری طبی اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں گذشتہ چار پانچ دنوں سے پاکستانی فوج نے درجنوں کی تعداد میں مسلح افراد کی ہلاکتوں کا دعویٰ کیا ہے جن شناخت بھی میڈیا میں ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔اب بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لاشوں کی برآمدگی شروع ہوگئی ہے جس کے حوالے سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ جبری افرا د ہونگے جنہیں دوران حراست یا جعلی مقابلوں میں قتل کیا جارہا ہے۔