انڈیا کے سابق صدر پرنب مکھرجی انتقال کر گئے

0
215

پیر کو انڈیا کے مقامی وقت کے مطابق شام پونے چھ بجے پرنب مکھرجی کے بیٹے اور سابق رکن پارلیمان ابھیجیت مکھرجی نے ٹویٹ کر کے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔

ان کے بیٹے نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’میں بوجھل دل کے ساتھ یہ اطلاع دیتا ہوں کہ ڈاکٹرز کی بہترین کوششوں کے باوجود اور پورے انڈیا کے لوگوں کی دعاؤں کے میرے والے پرنب مکھر جی گزر گئے ہیں۔ آپ سب کا شکریہ۔‘

سوشل میڈیا پر ملک کے صدر اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت مختلف شعبہ زندگی کے افراد سابق صدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کی ملک کے لیے خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے ان کی موت پر غم کا اظہار کیا۔

انھوں نے لکھا کہ’بھارت رتنا شری پرنب مکھرجی کے انتقال پر دل شکستہ ہے۔ انہوں نے ہماری قوم کی ترقی کی راہ پر ایک گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔ ایک سکالر، ایک قد آور سیاستدان، جن کی تمام برادریوں اور سیاسی طبقات میں تعریف کی جاتی ہے۔

گانگرس کے رہنما راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ ’بڑے افسوس کے ساتھ ، قوم کو ہمارے سابق صدر شری پرنب مکھرجی کے انتقال کی خبر ملی ہے۔ میں پوری قوم کے ساتھ ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ غمزدہ کنبہ اور دوستوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔‘

انڈیا میں بہت کم ہی رہنما ایسے ہوں گے جن کا سیاسی قد سابق صدر پرنب مکھرجی جتنا ہو گا۔ ہر نوجوان رہنما یقیناً یہ چاہے گا کہ وہ اسی طرح کی کامیابی حاصل کرے جیسی پرنب مکھرجی کو نصیب ہوئی۔ پرنب مکھرجی 31 اگست کو دلی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

دس اگست کو انھیں دماغ کی سرجری کے لیے لے جایا گیا جس سے پہلے ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔ انھوں نے خود ہی اپنے ایک ٹویٹ میں تصدیق کی کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here