بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے مال میں نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فوج کی تین گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
ابتدائی ذرائع کے مطابق، حملے کے دوران مسلح افراد نے قافلے کی 2 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچاتے ہوئے مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق گاڑیوں میں سوار سیکورٹی اہلکاروں کے جانی نقصان اور زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم سرکاری سطح پر نقصان کی حتمی تصدیق کا انتظار ہے۔
واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔