پاکستانی فوج کا خضدار میں 10 مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے ضلع خضدار میں پاکستانی فوج نے 10 مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

فوجی دعوے کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خضدار میں شور پرود کے پہاڑی سلسلے میںدوران کارروائی 10 مسلح افراد کو ہلاک کردیا اور کارروائی میں متعدد زخمی ہوگئے۔

دعوے میں مزید کہا گیا کہ یہ کارروائی سکیورٹی فورسز نے ایک خفیہ اطلاعات پر شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں مسلح افراد کی موجودگی پر کی ہے۔جہاں ان کے ٹھکانوں کو گھیرے میں لے کر مؤثر کارروائی کی گئی۔

بیان میں دعویٰ کیاگیا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 10 مسلح افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ماضی کی طرح فوج کی جانب سے کئے گئے دعوئوں کے بعد مذکورہ مبینہ کارروائی میں ہلاک افراد کی نہ شناخت ظاہر کی گئی ہے اور نہ ہی ان کی لاشیں کسی ہسپتال میں منتقل کرنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article