بلوچستان کے ضلع کیچ کے دشت کے علاقے تولگی کے قریب ایم-ایٹ (M-8) سی پیک شاہراہ پر مسلح افراد کی جانب سے ناکہ بندی کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، ہفتے کے روز شام 4 بجے سے رات 7 بجے تک تقریباً تین گھنٹے قائم رہنے والے اس ناکہ بندی کے دوران مرد و خواتین پر مشتمل مسلح افراد نے وہاں سے گزرنے والی گاڑیوں کی تلاشی لی اور چیکنگ کی۔
اب تک کسی تنظیم نے کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں ہے ۔
یاد رہے کہ بلوچستان بھر میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے آئے روز مرکزی شاہراہوں پر ناکہ بندی کی کارروائیاں ہوتی رہتی ہیں جہاںوہ اسنیپ چیکنگ کرتے ہیں ۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔