بلوچستان کے اضلاع کیچ اور ہرنائی سے دھماکوں کی الگ الگ خبریں سامنے آئی ہیں، جہاں ایک جانب تربت شہر میں پاکستانی فوج کی گاڑیوں کو آئی ای ڈی (IED) بم دھماکے سے نشانہ بنایا گیا ہے، تو دوسری جانب ہرنائی میں پولیس چیک پوسٹ کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دیا گیا ہے۔
ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں شہید فدا چوک کے قریب فوج کی گاڑیوں پر آئی ای ڈی (IED) دھماکے کی اطلاع ملی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیراؤ میں لے لیا ہے، تاہم ابھی تک حکام یا انتظامیہ کی جانب سے جانی نقصان یا حملے کی نوعیت سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
یہ باتدائی خبر ہے، مزید تفصیلات آنے پر اپ ڈیٹ کیاجائے گا۔
دوسری جانب، ضلع ہرنائی میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے 5-مائل پولیس چیک پوسٹ پر بم دھماکہ کیا۔
مسلح افراد نے عمارت کو تباہ کرنے کے لیے دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں چیک پوسٹ کی عمارت کو شدید مالی نقصان پہنچا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں فی الحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
حکام نے دونوں واقعات کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔