پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ٹارگٹڈ فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں سب انسپکٹر سمیت 3 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ تین دیگر شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے یہ واقعات شہر کے دو مختلف مقامات پر پیش آئے۔ حملوں میں ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت سب انسپکٹر عدیل، کانسٹبل اسد اور کانسٹبل حارث کے ناموں سے ہوگئی ہے۔
واقعات کے فوراً بعد زخمی ہونے والے تینوں اہلکاروں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ سیکیورٹی فورسز نے تمام علاقوں کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے اور ملزمان کی تلاش کا آغاز کر دیا ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم جماعت الاحرار (JuA) نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں لاہور میں ہونے والے ان دونوں ٹارگٹڈ حملوں کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔