گدرآبادی پر جیٹ طیاروں کی بمباری : پاکستان اپنی جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم پر پردہ نہیں ڈال سکتی، رحیم بلوچ

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

بلوچ نیشنل موومنٹ کے رہنما اور سابق سیکریٹری جنرل رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز پاکستانی فوج نے سوراب کے علاقہ گدر میں گوْندان گاؤں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کیا۔ اس بمباری میں پاکستانی فوج نے معصوم بچوں اور خواتین سمیت دو درجن سے زائد بلوچوں کا قتل عام کرکے تخلیق پاکستان کے جشن کا آغاز کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کُھلی ریاستی دہشتگردی اور انسانیت کے خلاف اپنے اس جرم پر پردہ ڈالنے کیلئے فوجی ترجمان نے حسب روایت ایک جھوٹی کہانی گڑھ لی اور اپنے اس جھوٹ کو پھیلانے کیلئے میڈیا کے منہ میں دے دیا۔ دیگر ریاستی ستونوں کے ساتھ بلوچ نسل کشی میں شریک بکاؤ میڈیا نے فوراً کمر کس کے ڈی جی آئی ایس پی آر کے اس گڑھی ہوئی جھوٹی کہانی کو پھیلانے لگی۔ نہ کسی میڈیا نمائندے نے بمباری کے شکار گاؤں گا دورہ کیا، نہ شہداء کے لواحقین کا موقف معلوم کیا، نہ علاقے کے باشندوں، سیاسی جماعتوں کے مقامی نمائندوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے وقوعہ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کسی نے کوشش کی، حالانکہ گدر کا علاقہ کوئٹہ سے ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر چین- پاکستان اقتصادی کوریڈور پر واقع ہے۔

رحیم بلوچ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر اور اس کا غلام میڈیا یہ بھول گئے کہ اب سوشل میڈ جیسے غیر روایتی ذرائع ابلاغ نے واقعات اور خبروں کی رپورٹنگ کیلئے روایتی میڈیا پر انحصار ختم کردیا ہے۔ اب قابض پاکستانی ریاست اور اس کے ستون جتنا بھی چاہیں بلوچستان میں اپنے نوآبادیاتی حکمرانی، اقتصادی لوٹ کھسوٹ، اور بلوچ نسل کش پالیسیوں اور کاروائیوں کو نہیں چھپا سکتے۔ قابض پاکستانی ریاست نہ تو اب بلوچ تحریک آزادی، بلوچوں کی جذبہ حریت، اور قربانیوں کو چھپانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور نہ اپنے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر پردہ ڈالنے پر قادر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچوں کی جذبہ حریت، اور قربانیوں کو چھپانے کی صلاحیت رکھتی ہے اور نہ اپنے جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر پردہ ڈالنے پر قادر ہے۔ سوراب میں اس قتل عام نے بلوچ اور پاکستان کے نوآبادیاتی رشتے کو مزید اجاگر کردیا ہے۔ بلوچ جانتے ہیں کہ آزادی کے سوا ان کے پاس قومی بقا اور باوقار زندگی کا دوسرا کوئی راستہ نہیں بچا ہے۔ بلوچ قوم سوراب قتل عام کے مجرم ریاست پاکستان اور اس کے مقامی دلالوں کو ایک دن ضرور انصاف کے کٹہرے میں جواب دہ بنائے گی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article