بولان میں پاکستانی فوج اور گیس پائپ لائن سمیت مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں، یو بی اے

ایڈمن
ایڈمن
3 Min Read

یونائیٹڈ بلوچ آرمی( یوبی اے ) کے ترجمان مزار بلوچ نے میڈیا کوجاری اپنے ایک بیان میں بولان میںپاکستانی فوج اور گیس پائپ لائن سمیت مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

ترجمان کے مطابق یونائیٹڈ بلوچ آرمی کے سرمچاروں نے گزشتہ شام 6:00 بجے بولان میں کوئٹہ سبی قومی شاہراہ (N-65) اپطاری کے مقام پر ناکہ بندی قائم کی گئی اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری رہا اس دوران گزرنے والی گاڑیوں اور افراد کی جانچ پڑتال کے ساتھ علاقے کی آمدورفت پر کڑی نظر رکھی گئی۔ اس اقدام کا مقصد قابض فوج اور مشکوک افراد کے سرگرمیوں پر نظر رکھنا اور دشمن کی نقل و حرکت کو محدود کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران بلوچ سرمچاروں کے ایک اور دستے نے گوکرت کے مقام پر KMP-246 والو اسمبلی 18 انچ قطر گیس کی مین پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا جس کے نتیجے میں کوئٹہ سمیت کولپور، مچھ ،مستونگ، قلات، پشین، زیارت میں گیس کی سپلائی میں مکمل تعطل پیدا ہوگیا، جس سے متاثرہ علاقوں میں گیس فراہمی مکمل طور پر بند ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اپطاری کے مقام پر دو مختلف کاروائیوں (N-65) میں قائم پل کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں پل کو جزوی نقصان پہنچا اسی دوران سرمچاروں نے قابض آرمی کے زیر استعمال سرویلنس کیمروں کو بھی نشانہ بناکر تباہ کردیا۔

بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں کے بعد دراژ بیٹ سے سرمچاروں کی طرف پیش قدمی کرنے والے 20 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک گاڑی فائرنگ کی زد میں آکر سڑک سے نیچے الٹ گئی۔ جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور متعدد اہلکار شدید زخمی ہوئے. کارروائی کے دوران قابض فوج نے سرمچاروں کی پوزیشنوں پر الٹریز اور کواڈ کاپٹر ڈرونز کے ذریعے متعدد ناکام حملے کیے، جس کے جواب میں سرمچاروں نے بروقت کواڈ کاپٹر ڈرونز پر جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کواڈکاپٹر ڈرونز واپس چلے گئے۔ان منظم کاروائیوں کی ذمہ داری ہماری تنظیم یو بی اے قبول کرتی ہے۔

آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اس طرح کے حملے آزاد بلوچستان کے حصول تک رہیں گی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article