سیکورٹی خدشات:کوئٹہ ریلوے اسٹیشن میں پیپلز ٹرین کی افتتاحی تقریب ملتوی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان نے سریاب اور کچلاک کے درمیان چلائی جانے والی پیپلز ٹرین کے افتتاح کے التواءکی تصدیق کردی۔

سیکریٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات کاکڑ نے بتایا کہ پیپلز ٹرین چلانے کے لیے سریاب اور کچلاک کے درمیان 32 کلو میٹر روٹ پر 7 اسٹیشنز بنادیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز ٹرین کا افتتاح ٹرین کی بوگیوں کی امد میں تاخیر کے باعث ملتوی کیا گیا ہے، ٹرین کی افتتاحی تقریب 14 اگست کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر کی جانی تھی۔

حیات کاکڑ نے یہ بھی کہا کہ اسلام اباد کے کیرج فیکٹری میں پیپلز ٹرین کےلیے خصوصی بوگیاں تیار ہیں، تاہم وہ اب تک کوئٹہ نہیں پہنچی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان، وفاقی حکومت اور محکمہ ریلویز کی باہمی مشاورت کے بعد نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

محکمہ ٹرانسپورٹ بلوچستان کے مطابق پیپلز ٹرین منصوبے پر 4 ارب روپے کی لاگت آئی ہے۔

اندرونی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پیپلز ٹرین کی افتتاحی تقریب ملتوی کرنے کی وجہ سیکورٹی خدشات ہیں،بلوچ عسکریت مسلح آزادی پسندوں کےممکنہ حملوں کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا جارہا ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article