کوئٹہ: مسلح افراد نے ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں سے اسلحہ چھین لیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب قمبرانی روڈ پر مسلح افراد نے پولیس کے ایگل اسکواڈ اہلکاروں کو حراست میں لینے کے بعد ان کا اسلحہ ضبط کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق اس دوران فائرنگ سے ایک اہلکار معمولی زخمی ہوگیا، جبکہ مسلح افراد اہلکاروں کے ہاتھ باندھ کر ان کا سرکاری اسلحہ اپنے ساتھ لے گئے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ میں سیکیورٹی تھریٹ الرٹ جاری کیے جانے کے بعد سے شہر بھر میں درجنوں ایف سی اور پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں، جبکہ پولیس نے بلوچ لبریشن آرمی سمیت بلوچ مسلح آزادی پسندں کی جانب سے شہر کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

پولیس کے مطابق بلوچ مسلح آزادی پسند اور بلوچ لبریشن آرمی کے چار ہزار جنگجو، جن میں مجید بریگیڈ کے خودکش حملہ آور بھی شامل ہیں، 14 اگست کے موقع پر شہر کا کنٹرول حاصل کرکے سرکاری عمارتوں اور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ بلوچستان بھر میں بلوچ آزادی کی مسلح تنظیمیں پولیس سے اسلحہ چھیننے کے واقعات میں ملوث رہی ہیں، تاہم اس واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article