بلیدہ : پاکستانی فوج کا 2 مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read
The dead man's body. Focus on hand

پاکستانی فوج نے بلوچستان کے علاقے بلیدہ میں ایک کارروائی میں 2 مسلح افراد کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

فوجی حکام کے دعوے کے مطاق بلیدہ کے علاقے جھنگیاں بازار، نیوانو سیکٹر میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی جس کے دوران 2 مبینہ مسلح افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ایف سی ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ایک مبینہ ٹھکانے سے جدید اسلحہ، گولہ بارود، ایک موٹرسائیکل، ایک ریموٹ ڈیوائس، 6 آئی ای ڈی بیٹریاں، آئی ای ڈی کورڈ اور آئی ای ڈی وائر کے 5 سیٹ برآمد کیے گئے۔

ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والا سامان ممکنہ طور پر تخریبی کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن بھی جاری رکھا گیا۔

تاہم واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اور ہلاک و زخمی افراد کی شناخت کے حوالے سے سرکاری طور پر مزید معلومات سامنے آنا باقی ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article