کوئٹہ اور تربت شہر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز اچانک بند کردیئے گئے

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں موبائل فونز کے سگنلز اور موبائل انٹرنیٹ بغیر کسی اطلاع کے اچانک بند کردیئے گئے ہیں۔

ادھر تربت سمیت ضلع کیچ میں موبائل فون اور فور جی انٹرنیٹ سروس دوسرے روز بھی معطل رہی جس کے باعث شہریوں کو رابطہ کاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

صارفین کے مطابق اتوار کو تقریباً دوپہر 2 بجے ضلع بھر میں موبائل نیٹ ورک اور فور جی انٹرنیٹ سروس بیک وقت بند کردی گئی۔

اسی طرح کل شام چار بجے انٹرنیٹ سروس کے ساتھ موبائل نیٹ ورک بند کردی گئی تھی۔

ہفتے کے روز بھی کسی پیشگی اطلاع کے بغیر ضلع کیچ میں شام 4 بجے سے رات 11 بجے تک موبائل اور فور جی سروس معطل رہی تھی۔

مسلسل دوسرے روز سروس کی بندش سے شہریوں، طلبہ، کاروباری افراد اور دیگر صارفین کو انٹرنیٹ اور موبائل رابطے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سروس کی معطلی کی وجوہات کے حوالے سے متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ وضاحت سامنے نہیں آئی۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article